مکاؤ،28نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اولمپک سلور میڈلسٹ اور تین بار کی چمپئن پی وی سندھو جب کل سے یہاں شروع ہونے والے 120000ڈالرکے مکاؤ اوپن گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے اتریں گی تو ان کی نگاہ یہاں اپنی شاندار مہم جاری رکھنے پر ٹکی رہے گی۔چائنا اوپن میں اپنا پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب جیتنے اور اس کے بعد ہانگ کانگ سپر سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری سیڈ سندھو کو خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے،وہ اپنی مہم کا آغاز چین کے ای ہان سے کریں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھو کی چوتھے خطاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم وطن اور ٹاپ سیڈ سائنا نہوال ہیں جو گھٹنے کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد دوبارہ تال پکڑ رہی ہے۔سائنا نے چائنا اوپن میں واپسی کی تھی لیکن پہلے دور میں ہار گئی تھی جبکہ ہانگ کانگ اوپن میں وہ کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی تھی،یہ پہلے نمبر ایک کھلاڑی ابتدائی دور میں انڈونیشیا کی ہننا رامادینی سے ہوگا،دونوں ہندستانی مختلف ہاف میں ہیں اور ان کا فائنل میں مقابلہ ہو سکتا ہے۔مردسنگل میں قومی چمپئن سمیر ورما اپنی مہم کا آغاز چیک جمہوریہ کے ملن لڈک سے جبکہ پی کشیپ ملائیشیا کے جیو چیانگ سم سے بھڑیں گے۔کشیپ اگر پہلے دور میں جیت جاتے ہیں تو پھر انہیں ہم وطن اور ساتویں ترجیحی ایچ ایس پرنے سے بھڑنا پڑ سکتا ہے جس میں چینی تاپے کے کر وی چین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔تیسری سیڈ سری کانت کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے جبکہ بی سائی پریت مقامی کھلاڑی لام ہاؤ سے بھڑیں گے۔